Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی قومی مجلس عاملہ میں ملائم سنگھ کا نام ندارد

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی 55رکنی قومی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا۔ اس میں پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا نام شامل نہیں۔ سماج وادی پارٹی کے سینیئر جنرل سیکریٹری رام گوپال یادو کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق کرن مئے نندا کو نائب صدر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مجلس عاملہ میں اعظم خان ، نریش اگروال اور حال میں بی ایس پی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شریک اندرجیت سروج سمیت 10سیکریٹری جنرلز،سنجے سیٹھ خزانچی، راجندر چودھری ، کمال اختر اور ابھیشیک مشرا کے علاوہ جیابچن ، احمد حسن اور رام گوند چودھری سمیت 25ارکان شامل ہیں۔ واضح ہو کہ مجلس عاملہ میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا نام نہیں ۔ اب پارٹی میں عہدیدارکے طور پر اُن کی جگہ کے مسئلے پر تجسس کی حالت پیدا ہوگئی ہے۔

شیئر: