Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ بیچ ریسلنگ: گولڈ میڈلسٹ ریسلرزکا وطن واپسی پر شانداراستقبال

لاہور: ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے۔ عنایت اللہ اور محمد انعام بٹ کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرریسلنگ فیڈریشن اورمداحوں نے شانداراستقبال کیا۔ترکی کے شہر ڈیلان میں منعقدہ عالمی ایونٹ میں عنایت اللہ نے منفی 70 کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ریسلنگ میں پہلا طلائی تمغہ دلایا تھا۔ جس کے بعد محمد انعام بٹ نے منفی 90 کلوگرام میں ایرانی پہلوان کو ہراتے ہوئے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ دونوں ریسلرز کا تعلق واپڈا سے ہے۔ریسلرز نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاوں کے نتیجہ میں ملی۔ مزید محنت کرتے ہوئے پاکستان کیلئے عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انعام بٹ نے کہا کہ یونان اور ناروے کی جانب سے نیشنلٹی حاصل کرکے ان کی جانب سے کھیلنے کی آفرز ہیں لیکن پاکستان نہیںچھوڑوں گا، جتنا پیسہ کرکٹ پر لگایا جاتا ہے اس کا ایک فیصد بھی ریسلنگ پر لگایا جائے تو پاکستان کو ڈھیروں گولڈ میڈل دلا سکتے ہیں۔

شیئر: