Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ایکسپریس ٹرین پہلی بار جدہ سے مکہ پہنچ گئی

مکہ مکرمہ.... حرمین ایکسپریس ٹرین پہلی بار تجرباتی طور پر منگل کی صبح جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔ دونوں شہروں کو جوڑنے والی ریلوے لائن مکمل ہوجانے پر تجربہ کیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ اور سربراہ ریلوے جنرل کارپوریشن ڈاکٹر رمیح الرمیح سعودی ریلوے کمپنی (سار) کے چیئرمین ڈاکٹر بشار المالک اور اسپینی گروپ میں شامل کمپنیوں کے سربراہ ٹرین میں موجود تھے۔ الرمیح نے اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مقام شکر ہے کہ مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے جوڑنے والی حرمین ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب رہا۔ جدہ سے ٹرین مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔تجربات مکمل ہونے پر ٹرین کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ ریلوے اسٹیشن الرصیفہ محلے میں شہر کے باب الداخلہ پر بنایا گیا ہے۔ 5لاکھ3ہزار مربع میٹر کے رقبہ میں ہے۔ حرم شریف سے 4کلومیٹر دور ہے۔ یہ مدینہ منورہ، جدہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم اسٹیشنوں میں پانچواں ہے۔ 

شیئر: