Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کے شاہی احکامات جاری

یونیورسٹی کا نام ’جامعہ امیر مساعد بن عبدالرحمن‘ کردیا گیا (فوٹو،ایکس اکاؤنٹ)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارش پر سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی کا نام شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن آل سعود کے نام پر رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی سے ہدایات جاری ہوتے ہی یونیورسٹی کا نام ’جامعہ امیرمساعد بن عبدالرحمان‘ کردیا گیا۔
یہ فیصلہ مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن کی ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
دریں اثنا وزیر تعلیم یوسف البنیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے یونیورسٹی کا نام شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن کرنے کے فیصلے پراظہارِتشکر کیاہے۔

شیئر: