Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 یوم الوطنی پر شاہی فضائی کے ’ایئرشو‘ کہاں اور کب ہوں گے؟

جدہ میں دوسرا ایئرشو کل اور تیسرا اتوار کو ہوگا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ایئرشوزکے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سعودی رائل ایئرفورس کا پہلا شو جمعہ کی شام جدہ میں کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر، یوم الوطنی کی مناسبت سے تین شہروں میں شاہی فضائیہ کے شوز پیش کیے جائیں گے۔
ائیرشو کا آغاز 18 ستمبر بروز جمعہ جدہ کورنیش سے کیا گیا، دوسرا شو کل بروز سنیچر اور تیسرا 20 ستمبر اتوار کے دن  بھی پیش کیا جائے گا۔
ریاض میں ایئرشو ’ملھم‘ کے علاقے میں 22 اور 23 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ شو کا آغاز ٹھیک شام کے چار بجے ہوگا۔
الخبرشہر میں 26 اور 27 ستمبر کو کورنیش میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سامنے کیا جائےگا۔

شیئر: