Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہانے کے بعد بال تولئے سے خشک کرنا، بالکل غلط

نہانے کے بعد اکثر مرد و خواتین اپنے بالوں کو تولیے سے خشک کرتے ہیں ،یہ طریقہ بالکل غلط ہے۔ بالوں کو تولیے سے رگڑنے پر بال زیادہ رفتار سے ٹوٹتے ہیں۔ گیلے بالوں کو تولیے سے خشک کرنے پر بالوں کی جڑوں میں شدید رگڑ پیدا ہوتی ہے اور بالوں کے کنارے متاثر ہوتے ہیں۔ بالوں کو خشک کرنے کے لیے بلو ڈرائر کا استعمال بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ بلوڈرائر بالوں کی تمام نمی خشک کر دیتا ہے جو ڈی ہائیڈریشن کا سبب بنتی ہے۔ اس سے بالوں کے کیوٹیکل خشک اور کھردرے ہو جاتے ہیں جو بالوں کے ٹوٹنے کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ گیلے بالوں میں کنگھی کرنے سے بھی گریز کریں، اس سے بھی بال ٹوٹتے ہیں۔
 
بالوں کو بہت زیادہ دھونا بھی متاثر کرتا ہے۔ گیلے بالوں کی جڑیں نرم ہو جاتی ہیں اور وہ زیادہ آسانی سے ٹوٹتے ہیں۔ اسی طرح بار بار شیمپو کرنے سے بالوں کی قدرتی چکنائی زائل ہو جاتی ہے اور وہ روکھے اور کھردرے ہو جاتے ہیں۔
 
اگر ہیئر اسٹائل کی بات کی جائے تو نوجوان طبقہ بالوں کی اسٹائلنگ کے معاملے میں بہت حساس نظر آتا ہے۔بالوں کو مختلف اسٹائل دینے کےلیے اسٹریٹنر ، کرلر، جل اور ہیر اسپرے وغیرہ کا کثرت سے استعمال بالوں کو برباد کردیتا ہے ، لہذا اس طرح کی  چیزوں کے استعمال سے گریز کیجئے تاکہ بالوں کو نقصانات سے بچایا جائے ۔
 

شیئر: