Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں مساجد پر حملوں کا منصو بہ ،10 افراد گرفتار

پیرس…  فرانس کی انسداد دہشت گردی ایجنسی  نے سیاستدانوں ،حکومتی ترجمان اور مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔زیرحراست ملزمان میں ایک خاتون شامل ہے۔زیر حراست افراد کی عمریں17 سے 25برس کے درمیان ہیں۔پیرس کے نواحی علاقے سینی سینٹ ڈینس اور جنوب میں واقع بندرگاہ مارسیلی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اہم سیاستدان بھی ملزمان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔ ملزمان مساجد، ہندوستانی ریسٹورنٹس اور پرہجوم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزمان کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے مزید ساتھیوں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

شیئر: