Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے ریاض ایئرپورٹ کے آپریشنز کا معائنہ کیا

ایئرپورٹ پر ٹریول موومنٹ اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹراننسپورٹ، لاجسٹکس انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر نے ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں میں خلل اور مسافروں کی اژدحام کے بعد جامع آپریشنل جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعے کو تقریبا 200 پروازیں تاخیر یا منسوخی کے باعث متاثر ہوئیں۔
انجینیئر صالح بن ناصرالجاسر جو جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں نے، سنیچر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے ایئرپورٹ کے آپریشنز کا معائنہ کیا، ٹریول موومنٹ اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج، ایئرپورٹ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای اور ایمن ابو عباۃ اور ایئرپورٹ کے دیگر عہدیدار بھی ہمراہ تھے۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کو آپریشن سینٹر میں ایئرپورٹ ہولڈنگ کمنی کے چیئرمین نے آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے تیکنیکی بریفنگ دی۔
انہوں نے آپریشنل کارکردگی، سفری تجربے کو بڑھانے اور مسافروں کی موومنٹ، سٹینڈر اور سیفٹی کے اعلی ترین معیارت کے مطابق آسان بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مسافروں کے حقوق کےتحفظ سے متعلق ضوابط پر سختی سے عملدرآمد پر بھی زور دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کسی بھی صورتحال میں آپریشنل وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری جائزے کیے جائیں۔
 واضح رہے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی اور ری شیڈولنگ کے بعد آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے نے مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا وہ مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے ضابطے پرمکمل طور پر کاربند ہے۔

 

شیئر: