Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی وادی حلی ایک قدرتی لینڈ مارک، فطری حسن کا شاہکار

یہ تہامہ کے ساحل پر نمایاں بڑی وادیوں میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اپنے پہاڑوں، تاریخی مقامات اور خوبصورت وادیوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
مملکت میں کچھ ایسے سیاحتی مقامات بھی ہیں جو فطرتی حسن  رکھتے ہیں ان میں القنفذہ گورنریٹ کے جنوب میں واقع وادی حلی شامل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ تہامہ کے ساحل پر نمایاں بڑی وادیوں میں سے ایک ہے، یہاں حیرت انگیز قدرتی مناظر ہیں۔
ڈیم سے نکلنے والا پانی، سرسبز چوٹیاں اور معتدل آب و ہوا وزیٹرز کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔
وادی حلی ایک اہم قدرتی لینڈ مارک کے طور پر کام کرتی ہے، جس نے زمانہ قدیم سے انسانی اور ثقافتی بستیوں کو تشکیل دیا ہے۔
 اس کے قدرتی حسن کے شاہکار کناروں کے بیچ بہنے والا شفاف پانی سرسبز مناظر کے ساتھ  زرخیزی اور خوبصورتی کا ایک ہم  آہنگ ماحول پیدا کرتا ہے۔

یہ وادی سال بھر مسلسل بہنے والے پانی کی وجہ سے ممتاز ہے جو تہامہ خطے میں ایک منفرد خصوصییت ہے۔ اس مستقل آبی ذریعے نے علاقے کو ایک متحرک زرعی مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔
یہ پانی وسیع میدانوں، کھجور کے درختوں، اناج، سبزیوں اور آم کے  فارمز کو سیراب کرتا ہے۔
آج یہ وادی ماحولیاتی اور ثقافی اہمیت کے لیے معروف ہے۔ قدرتی اور دیہی سیاحت کے لیے نمایاں امکانات فراہم کرتی ہے۔
اس کا لینڈ سکیپ تاریخی مقامات سےجڑا ہے جو قدرتی اور آثار قدیمہ ورثے کا منفرد امتزاج تخلیق کرتا ہے۔

 

شیئر: