Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نئی یہودی بستیوں کی تعمیر روکے،یورپی یونین

برسلز …  یورپی یونین نے اسرائیل سے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔برسلز میں یورپی یونین کے خارجہ سروس نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ یہودی آبادکاری کے منصوبوں سے فلسطینیوں کیساتھ مستقبل میں کسی امن معاہدے کے امکانات ختم ہوکر رہ جائیں گے۔نئے آباد کاری منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ قیامِ امن کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی ہر قسم کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔ مسئلہ کے 2 ریاستی حل کے قابل قبول ہونے کی بھی نفی ہو رہی ہے۔اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں 1300 سے زائد نئے رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

شیئر: