Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتیش حکومت میں پورا نظام تباہ ہوگیا،لالو

پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادونے پٹنہ میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں علاج کے انتظار میں ایک بچی کی ہوئی موت پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار حکومت میں پورا نظام تباہ ہوگیا۔لالو یاد ونے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لکھی سرائے کی بچی علاج کے انتظار میں پٹنہ ایمس میں موت کے منہ میں چلی گئی۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے والد علاج کیلئے  ایمس میں پرچہ بنوانے گئے تھے لیکن ملازمین نے وقت ختم ہونے کی بات کہہ کر انہیں واپس کردیا تھا۔

شیئر: