Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینگو سے دہلی میں 2خواتین کی موت

نئی دہلی۔۔۔۔راجدھانی دہلی میں ڈینگو سے 2خواتین کی موت ہوگئی جبکہ  5220مریض دہلی کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کارپوریشن کے مطابق ڈینگو کی وجہ سے منی پور کی روہدا کو علاج کیلئے سریتا وہار کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ چل بسی۔ دوسری جانب سری گنگا رام اسپتال میں بہار کی مینا دیوی کا علاج جاری تھا۔ پچھلے ہفتے دہلی میں ڈینگو کے 675مریض اسپتال لائے گئے، ان میں سب سے زیادہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہیں۔ یہاں 92نئے مریضوں میں ڈینگوکی تصدیق ہوئی ۔کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈینگو سے حفاظت کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔

شیئر: