Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل پکسل فون کی شپنگ شروع‎

گوگل کی جانب سے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پکسل سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل کی شپنگ شروع کر دی گئی ہے اور پری آرڈر کرنے والے صارفین کو فون موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم پکسل 2 ایکس ایل کو پانڈا کلر میں آرڈر کرنے والے صارفین کو ابھی مزید انتظار کرنا ہو گا۔ 
 
فون کو مارکیٹ میں فروخت کے لئے بھی پیش کر دیا گیا ہے اور اسے ویری زون اسٹورز اور گوگل اسٹورز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔64 جی بی کے ساتھ پکسل 2 کی قیمت 649.99 ڈالر ، 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 746.99 ڈالر اور پلسل 2 ایکس ایل کی قیمت 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 849.99 ڈالر اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 949.99 ڈالر ہے۔
 

شیئر: