بحرین میں صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، آگ لگ گئی: وزارت داخلہ
بیان مں کہا گیا واقعے میں صرف مادی نقصان ہوا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔( فوٹو: اے ایف پی)
بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سنیچر کو ایک سویلین انڈسٹریل فیسیلیٹی کو نشانہ بنایا گیا جس سے آگ لگ گئی۔ اس حملے کو ایرانی جارحیت قرار دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں صرف مادی نقصان ہوا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل وزارت نے سنیچر کو شام ممکنہ حملے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا تھا کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں جبکہ سرکاری ذرائع سے اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔
یاد رہے بدھ کی صبح بحرین نے ایران کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔
