سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران مملکت میں ہوم ڈیلیوری سروس سیکٹر میں آرڈرز کی تعداد 129 ملین سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 25.2 فیصد زیادہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اضافہ مملکت میں ڈیلیوری خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب اور ڈیلیوری ایپلی کیشنز پر بڑھتے ہوئے انحصار کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ڈیلیوری سروسز سیکٹر میں تین لاکھ سے زیادہ غیرملکی ڈرائیورNode ID: 898500
اتھارٹی کے مطابق ریاض میں سب سے زیادہ 44 فیصد ڈیلیوری آرڈرز کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس کے بعد مکہ ریجن 22 فیصد، الشرقیہ ریجن 16 فیصد، مدینہ ریجن 5 فیصد اور عسیر ریجن میں 4 فیصد کے ساتھ نمایاں رہے۔
قصیم میں مجموعی آرڈرز کا 3 فیصد جبکہ تبوک اور حائل میں 2 فیصد آرڈر ریکارڈ کیا گیا۔الجوف، حدود الشمالیہ، جازان اور نجران میں ایک فیصد اور الباحہ میں یہ شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اتھارٹی نے ڈیلیوری کے شعبے کو ترقی دینے، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سجّل نشاط توصيل الطلبات أكثر من 129 مليون طلب خلال الربع الثالث من عام 2026، مما يعكس استمرار نمو النشاط في المملكة. #الهيئة_العامة_للنقل_TGA https://t.co/P1PUBPrMdl
— الهيئة العامة للنقل | TGA (@Saudi_TGA) November 21, 2026
ان کوششوں کا مقصد اس شعبے کی ترقی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے ساتھ مملکت بھر میں ڈیلیوری سروسز پر اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے۔











