Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل حملے میں کسی ایف 16 طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، امریکہ کی ایرانی دعوے کی تردید

سینٹکام کا کہنا ہے مشرق وسطی میں موجود تمام امریکی فوجی طیارے محفوظ ہیں۔( فوٹو: روئٹرز)
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سنیچر کو ایران کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج نے خلیج کے اوپر ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر میزائل داغا جس سے طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ 
اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ جمعے کی شام ایران کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی طیارے کو نشانہ بنایا جس کے باعث اسے اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر ایک قریبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان میں ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جمعے کو کسی ایف 16 طیارے پر حملہ نہیں کیا۔ مشرق وسطی میں موجود تمام امریکی فوجی طیارے محفوظ اور اپنی جگہ موجود ہیں۔
ایران اس سے قبل بھی جنگ کے دوران امریکی طیاروں کو مار گرانے یا انہیں نقصان پہنچانے کے ایسے ہی دعوے کرتا رہا ہے جن کی امریکی فوج نے تردید کی۔
یہ جنگ اس سال فروری میں اس وقت شروع ہوئی جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ اس وقت سے یہ تنازع پورے مشرق وسطی میں پھیل چکا ہے۔ ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ جہاز رانی متاثر ہوئی اور عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 

شیئر: