Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری وفد کا نئے مذاکرات کے لیے دورہ تہران، ایک مستقل معاہدہ چاہتا ہوں: صدر ٹرمپ

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے قطر سمیت دیگر ثالثوں کے ساتھ  رابطے میں ہیں ( فوٹو: اے پی)
ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران مں قطری وفد نے نئے مذاکرات کیے ہیں۔ فروری میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو ہونے والی اس ملاقات کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسے مطالبے کا اعادہ کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے میں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے ’تہران قطر سمیت ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ قطر نے ایک طویل عرصے سے ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو علاقائی تنازعات میں بات چیت میں سہولت کے لیے استعمال کیا ہے۔
ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق کاظم غریب آبادی نے کہا ’ہم قطر سمیت دیگر ثالثوں کے ساتھ  ان پرسن اور ورچوئل دونوں طریقوں سے رابطے میں ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے ضروری بات چیت کررہے ہیں کہ سفارتکاری کو ایک موقع دیا جا سکتا ہے یا نہیں۔‘
امریکہ اور اسرائیل نے 28 فوروری کو ایران پر حملہ کیا جس کے بعد تہران نے اسرائیل اور خلیجی ریاستوں کے خلاف حملے شروع کیے جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ 
اس تنازع  نے خطے کے دیگر ملکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے جہاز رانی متاثر ہوئی اس کے ساتھ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ان ریمارکس کی تائید کی جو انہوں نے سرکاری اخبار ایران کو ایک انٹرویو میں دیے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران کو اب بھی امید ہے کہ سفارتکاری کے ذریعے امریکہ کے ساتھ جاری جنگ ختم ہو سکتی ہے۔
سنیچر کو فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ ایران کے ساتھ  صرف ایک ایسا مستقل معاہدے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ ایران میں پہلے ہی حکومت کی حتمی تبدیلی لاچکے ہیں جس کا مطلب انہوں نے ایران میں دو حکومتوں گروپ ون اور گروپ ٹو کی تبدیلی سے لیا اور کہا اب وہ گروپ تھری کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جولائی میں تنازعے کو روکنے کے لیے طے پانے والے میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ پر دستخط کے اگلے ہی دن ایران نے اس کی خلاف ورزی کی۔

 

شیئر: