Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام الحق کی خود اعتمادی، عینک اور انگلش میں دلچسپی

ابوظبی: شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کا سہرا دو نوجوان کھلاڑیوں کے سر باندھا جا رہا ہے جن میں سے ایک نوجوان بیٹسمین امام الحق ہیں جنھوں نے کل اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلا اور سینچری بنائی تھی۔امام الحق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر موضوع گفتگو ہیں۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ 'ایسے ڈیبو کا خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون نیوز اینکر رابعہ انعم نے جیت کےلئے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر امام الحق کا شکریہ ادا کیا۔ اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا کہ بہترین بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔ انھوں نے امام الحق کو پہلے میچ میں سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی۔امام الحق کی متاثر کن بیٹنگ پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے انھیں سراہا ہے۔صرف سابق کھلاڑیوں نے ہی نہیں بلکہ امام الحق کی حوصلہ افزائی ان کے ساتھی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے اوپنگ کرنے والے بیٹسمین عمر اکمل نے بھی کی۔ عمر اکمل نے ٹویٹ کر کے امام الحق کے لئے 'ویل بیٹڈ' کے الفاظ استعمال کئے۔سیاسی مصروفیات میں گھرے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی امام الحق کی کارکردگی کو نظر انداز نہ کر سکے اور انھوں نے ٹویٹ کیا کہ نوجوان اور باصلاحت امام نے کیا شاندار کھیل پیش کیا ہے۔اس کے علاوہ لوگوں نے امام الحق کے عینک لگا کر کرکٹ کھیلنے پر بھی باتیں کیں۔ میچ کی اختتامی تقریب کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجہ نے امام الحق کی عینک کا ذکر کیا۔ایک اور دلچسپ بحث جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کی جا رہی ہے وہ امام الحق کی با اعتماد 'باڈی لینگویج' اور انگریزی میں گفتگو ہے۔ میچ کی اختتامی تقریب میں جب ان سے کمنٹیٹر نے اردو میں سوال کیا تو امام الحق نے اسکا روانی سے انگریزی میں جواب دیا جس کے بعد اگلے سوالات ان سے انگریزی میں ہی کئے گئے۔ اس پر اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ نوجوان کھلاڑی اپنی کارکردگی سے تو متاثر کر ہی رہے ہیں لیکن ان میں اعتماد لانے اور اپنی بات کو متاثر کن انداز میں کہنے کی تربیت کرانے کی بھی ضرورت ہے۔ اس کی تازہ مثال امام الحق کی صورت میں پیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے امام الحق اپنے پہلے میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے 13ویں اور پاکستانی اوپنر سلیم الہٰی کے بعددوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے 

شیئر: