Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوبک میں برقع اور نقاب پہننے پر پابندی

اوٹاوا....کینیڈا کے صوبے کیوبک میں حکومتی خدمات کی انجام دہی یا پبلک سروسز سے فائدہ اٹھاتے وقت خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ کیوبک کے قانون ساز ادارے نے متنازعہ بل منظور کیا ہے جس کے تحت برقع یا نقاب میں کوئی بھی خاتون سرکاری ڈیوٹی کے دوران یا سرکاری اداروں سے رجوع کے دوران فائدہ حاصل کرنے سے محروم رہیں گی۔اس قانون کے تحت بیوروکرٹس، پولیس اہلکاروں، اساتذہ، بس ڈرائیوروں، عوامی اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسیں، سب کو اب کام کے دوران اپنا چہرہ چھپانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس قانون کی ایک اور شق کے تحت عوامی مراعات حاصل کرنے والے ڈے کیئر سینٹر اب مذہبی تعلیمات نہیں دے سکتے۔متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد باپردہ مسلمان خواتین کےلئے کینیڈا میں حکومتی سروسز کا حصول مشکل ہوگیا۔ پابندی سے سب سے زیادہ وہ مسلمان خواتین متاثر ہوں گی جو پبلک ٹرانسپورٹ، پیشہ وارانہ اموراور دوران تعلیم چہرے کا پردہ کرتی ہیں۔

شیئر: