Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے سعودی کی جعلسازیاں

کویت... کویتی حکام نے جعلسازی کے ذریعے بھائیوں کو شہریت دلانے کے ایک واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ایک سعودی شہری نے دستاویزات میں جعلسازی کرکے کویتی شہریت حاصل کی اور پھر اپنے دو بھائیوں کو اپنا بیٹا ظاہر کرکے انہیں بھی کویت کی شہریت دلا دی۔ سعودی شہری نے اپنے ایک بھائی کو جسے اپنا بیٹا ظاہر کیاگیا تھا انتہائی معذور قرار دیا تھا۔ حقیقت حال اس وقت کھلی جب اس کے ایک بھائی نے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے محکمہ جوازات کا رخ کیا۔ ریکارڈ پر اس کی عمر کچھ اور تحریر تھی، حقیقت میں کچھ اور نظر آرہی تھی۔ ریکارڈ پر اسے معذور ثابت کیاگیا تھا حقیقت میں وہ ذہنی طور پر انتہائی صحت مند نظر آرہا تھا۔ محکمہ جوازات کے اہلکاروں نے ساری فائلیں دیکھیں تو پتہ چلا کہ سعودی شہری نے نہ صرف یہ کہ کویت کی شہریت دستاویزات میں جعلسازی کرکے حاصل کی تھی بلکہ اس نے اپنے بھائیوں کو بیٹا ظاہر کرکے انہیں بھی غلط طریقے سے شہریت دلائی۔ کویتی پولیس نے جعلساز کے مکان پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا ۔ سعودی نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرلیا۔ 

شیئر: