Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جعلساز کے خلاف 3کویتی وزارتیں متفق

کویت....کویتی وزارت داخلہ نے جعلسازی کے ذریعے کویتی شہریت حاصل کرنے والے سعودی شہری کے خلاف ہنگامی کارروائی کردی۔ سعودی شہری اور اسکے دونوں بھائیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے مکانات فراہم کرنے والے ادارے کو ہدایت کی کہ وہ ملزم اول کو خیطان کے علاقے میں رہائش فراہم نہ کرے۔ شہری امور کی وزارت کو ہدایت دی گئی کہ وہ جعلسازی کی گتھی سلجھانے کیلئے کارروائی کرے۔ یہ پتہ لگائے کہ کب کہاں کس نے جعلسازی میں تعاون کیا۔ وزارت دفاع کو خط لکھا گیا کہ وہ سعودی جعلساز کے بھائیوں کو جنہیں اس نے بیٹا ظاہر کیا تھا علی الصباح عسکری کالج میں افسران کا کورس کرنے کیلئے دی گئی درخواستیں مسترد کردے۔کویت کے 3سرکاری اداروں نے سعودی جعلساز اور اسکے نام نہاد بھائیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔
 

شیئر: