Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیشے کی بوتل سے کیچ اپ نکالنے کا آسان طریقہ

 لیڈز..... یونیورسٹی آف لیڈز میں شعبہ کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر ایلن میکی نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سی وجوہ ہیں جن کی بناءپر کانچ کی شیشی اور بوتلوں وغیرہ سے کیچ اپ نکالنے میں بڑی دشواری ہوتی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر کیچ اپ نکالنے کیلئے زیادہ زور آزمائی کی جائے یا اسکا ڈھکن کھول کر تلوے کی جانب زو ر سے ہاتھ مارا جائے تو عین ممکن ہے بوتل پھٹ جائے اور کیچ اپ بکھر کر چاروں جانب پھیل جائے۔پروفیسر ایلن میکی کا کہناہے کہ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کیچ اپ کی بوتل کو گردن سے پکڑیں اور پھر اسے ہلکا سا جھٹکا دیں۔ اس میں موجود کیچ اپ خود بخود باہر آجائے گی۔انکا کہناہے کہ کیچ اپ کی بوتل کو گردن سے پکڑنے پر کیچ اپ آپ کے قابو میں رہیگا ورنہ زیادہ زور آزمائی سے بوتل کے اندر موجود کیچ اپ غیر ضروری مقدار میں باہر آجائیگی اور پھر آپ اسے بوتل میں دوبارہ نہیں ڈال سکیں گے۔ اب پروفیسر ایلن میکی برطانوی ٹی وی چینل فور کے خوراک نامی پروگرام کے میزبان میٹ ٹیبو کو عملی طور پرجمعہ کی شب یہ بتائیں گے کہ کیچ اپ بوتل سے کس طرح نکالنا چاہئے۔

شیئر: