Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ گرتے بالوں سے پریشان ہیں؟

اگر آپ کے بال ہلکے ہیں اور دن بدن گرتے چلے جا رہے ہیں تو ان کی نشونما کے لیے درج ذیل نسخہ اپنا کر آپ اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔ 
 
 دو عدد پیاز ، دوعدد شملہ مرچ ، ایک عدد آلو ، ایک انچ ادرک کا ٹکڑا اور آدھی گڈی ہرا دھنیہ لے کر ایک لٹر پانی میں ابال لیں۔ پانی ٹھنڈا کر لیں اور تمام اجزاءکو ہاتھ سے مسل لیں ۔ اسکے بعد ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور جو کپڑے کے اوپر بچے اسے پھینک دیں۔ 
 پیسٹ کے اندر ایک چمچ جنجر آئل شامل کر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اگر گنج پن ہے تو روزانہ لگائیں ورنہ ایک دن چھوڑ کر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ بہت جلد بال گرنا بند ہو جائیں گے۔ 
 

شیئر: