Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاکلیٹ آئس کریم گھر میں بنائیں

اجزاء: 
دودھ، آدھا لیٹر 
انڈے،3 عدد
 کریم، 400 ملی لیٹر
چینی ،3 چوتھائی کپ 
میدہ، دو کھانے کے چمچ 
چاکلیٹ ایسنس، چند قطرے
کوکو پاؤڈر، 2 کھانے کے چمچ 
 
ترکیب :
ایک پیالے میں انڈے ، چینی ، کوکو پاوڈر اور میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر ایک پین میں دودھ ڈال کر انڈوں والا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ دودھ گرم ہو جائے اور اسٹیم بن جائے۔
 
 اب اس آمیزے کو مکمل ٹھنڈا کر کے اس میں کریم اور چاکلیٹ ایسنس ڈال کر مکس کریں۔ اس آمیزے کو آئس کریم مشین میں ڈال دیں۔ جب آئس کریم بن جائے تو اسے ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر فریز کر لیں۔ اگر مشین نہیں تو پھر پکے ہوئے آمیزے کو مکمل ٹھنڈا کر کے اچھی طرح پھینٹ کر فریزر میں رکھ دیں۔ جب آئس کریم تھوڑی فریز ہو جائے تو دوبارہ پھینٹ کر ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر فریز کر دیں۔ تیا ر ہو جانے پر کھا نے کے لیے پیش کریں ۔
 

شیئر: