Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو دہری پالیسی ترک کرنا ہوگی، امریکی عہدیدار

واشنگٹن ....امریکہ کے سابق وزیر دفاع لیون بینیٹا نے واضح کیا ہے کہ قطر اب بھی خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے ہیڈسن انسٹیٹیوٹ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی مشرق وسطیٰ کے استحکام کو تہہ و بالا کئے ہوئے ہے۔ داعش ، القاعدہ، حماس اورحزب اللہ جیسی تنظیموں نے خطے کی صلاحیتوں کو برباد کردیا ہے۔ قطر کا ریکارڈ دہرا ہے۔ انہوں نے اخوان، دہشتگردوں، حماس، القاعدہ اورطالبان کی مالی اعانت کی ہے۔ قطری حکام کو معلوم ہونا چاہئے کہ خطے کا مشترکہ دشمن دہشتگردی اور ایران ہیں۔ انہیں دہری پالیسی ترک کردینی چاہئے۔
 

شیئر: