Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں جمعہ 6 فروری کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعے کو سونے کی قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 21 ہزار 400 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 347 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 61 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 1 ہزار 430 روپے کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 825 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 708 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت میں 214 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 850 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 73.50 ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: