Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی وزیر کے او ایس ڈی کیلئے ایکسپریس ٹرین میں اضافی کوچ لگا دی

لکھنؤ۔۔دیوالی کی طویل چھٹی کے بعد اگرچہ عوام ٹرین میں جگہ حاصل کرنے کو ترس گئی لیکن نریندر مودی حکومت کے کابینہ وزیر کے  او ایس ڈی کا  جلوہ کل لوگوں نے دیکھا۔ لکھنؤ میں ، او ایس ڈی کے لئے  پدمتاوتی ایکسپریس ٹرین میں AC-1 کلاس کا اضافی کوچ لگا۔  نہ صرف یہ کہ اس عمل میں ٹرین کے پلیٹ فارم کو تبدیل کردیا گیا تھا اور  ٹرین تقریباً   ایک گھنٹہ تک  لیٹ ہوئی۔سینٹرل ایچ آر ڈی وزیر پرکاش جاویڈیکر کے او ایس ڈی نے دہلی جانے کے لئے علیحدہ AC کوچ لگوا ئی ۔  او ایس ڈی کیلئے، ریلوے نے اپنے تمام قوانین کو طاق پر رکھ دیا۔ ایک طرف سینکڑوں عام مسافر ویٹنگ لسٹ میں رہ گئے  تو دوسری طرف ریلوے نے اوایس ڈی کو  خاندان سمیت دہلی بھیجنے کے لئے پدماوت ایکسپریس میں اے سی کی اضافی بوگی لگا دی۔ بوگی لگانے کے معاملے میں پلیٹ فارم بدلا گیا۔ تقریبا ً  ایک گھنٹہ ٹرین متاثر ہوئی۔ یہ  او ایس ڈی لکھنؤ میں بھی ایک اعلیٰ پوسٹ  پر تعینات رہے ہیں۔ خاندان کے دہلی جانے کے لئے ان کو  وی آئی پی کوٹے میں نشست نہیں مل سکی۔ رات میں 8 بجے  انہوں نے دلی فون کیا۔ دہلی سے لکھنؤ کے افسران کو او ایس ڈی کے لئے اضافی بوگی کا انتظام ٹرین 14207 پدماوت ایکسپریس میں کرنے کا  فرمان رات کو جاری کیا گیا۔
 

شیئر: