Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسر کمپنی کا گیمنگ لیپ ٹاپ لانچ

ایسر کمپنی نے نیا گیمنگ لیپ ٹاپ پریڈیٹر ٹریٹون 700 لانچ کر دیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں انٹل کور آئی 7 پراسیسر ، 15.6 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، 32 جی بی میموری اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔
 
 لیپ ٹاپ میں پریڈیٹر سینس سافٹ وئیر دیا گیا ہے جسکی مدد سے گیمرز مختلف سیٹنگ اور فیچرز کو اپنی مرضی سے تبدیل کر سکیں گے۔لیپ ٹاپ میں کنیکٹیوٹی کے لئے ڈبل شوٹ پرو نیٹورکنگ ، تھنڈربولٹ 3 ، ڈوئل بینڈ وائے فائے ، بلیوتوتھ ، دو یو ایس بی 3.0 پورٹ ، ایک یو ایس بی 2.0 پورٹ ، ڈسپلے پورٹ کنیکٹر اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹ دی گئی ہے۔لیپ ٹاپ کی بیٹری 4670 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اسکا بیٹری ٹائم 5 گھنٹے سے زائد ہے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 4600 ڈالر ہے۔
 

شیئر: