پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو-24 خلائی مشن کے ذریعے چین کے خلائی سٹیشن پہنچنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایکس سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے خلائی جہاز میں سوار ہونے سے قبل پاکستانی پرچم کو سلام پیش کرنے کے ذیشان علی کے انداز کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا، جبکہ پاکستان اور چین کے خلائی تعاون کو بھی سراہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر چین میں موجود وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ وہ شین ژو-24 کے تین خلابازوں کی روانگی کی تقریب میں شریک ہیں، ’جن میں مدار تک جانے والے پہلے پاکستانی خلاباز ذیشان علی بھی شامل ہیں۔‘
انہوں نے لکھا ہے کہ 2017-18 میں انہوں نے اپنے چینی دوستوں کے سامنے تجویز رکھی تھی کہ ’سی پیک کے تحت زمینی منصوبوں کے بعد پاکستان اور چین کا تعاون خلائی شعبے تک بھی بڑھایا جائے۔‘
ان کے بقول ’آج وہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔‘
یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ میں شین ژو-24 کے تین خلابازوں کی روانگی کی تقریب میں شریک ہوں، جن میں مدار تک جانے والے پہلے پاکستانی خلاباز ذیشان علی بھی شامل ہیں۔ چین بھر سے ہزاروں افراد صبح سویرے یہاں جمع ہوئے۔ یہ تاریخ رقم ہونے کا لمحہ تھا اور ایک خواب کی تعبیر بھی۔ 2017-18 میں میں اپنے چینی دوستوں سے بار بار کہتا تھا کہ سی پیک کے تحت زمین پر انقلابی منصوبے مکمل کرنے کے بعد اب ہمارے تعاون کو خلا تک وسعت دینی چاہیے، اور چینی خلائی مشن پر پاکستانی خلاباز ہمارا اگلا قدم ہونا چاہیے۔ آج وہ خواب حقیقت بن گیا ہے اور میں پہلے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کو اپنے خلائی جہاز کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ ہمارے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر اس سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا تھا۔ پاک چین دوستی زندہ باد!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 24, 2026
ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے ذیشان علی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ دعا ہے کہ آپ کا مشن کامیاب ہو اور یہ سفر مزید پاکستانی سائنس دانوں کے لیے خلا کی راہیں کھولے۔ پوری قوم کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔‘
Zeeshan, you’ve made all of us in Pakistan proud. On behalf of my fellow Pakistanis, I wish you a successful mission, a safe journey into space, and a safe return to Earth. May your journey open doors for more Pakistani scientists to follow in your footsteps. The prayers and best wishes of the entire nation are with you. Pakistan Zindabad
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) November 25, 2026
صحافی وسیم عباسی نے ذیشان علی کی روانگی سے قبل پاکستانی پرچم کو سلام پیش کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’پاکستان خلا میں، پاکستان کے قابل فخر بیٹے ذیشان علی نے خلا کی جانب روانگی سے قبل پاکستانی پرچم کو سلام پیش کیا۔‘
Pakistan in space.. Proud son of Pakistan Zeeshan Ali Salutes Pakistani flag before heading for space. China launched its Shenzhou-24 spacecraft on Wednesday, sending him and two Chinese crewmates toward Tiangong, https://t.co/yeDiYezwYc
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) November 25, 2026
ایکس صارفہ انابیہ زوئب نے لکھا کہ ’خلائی جہاز میں سوار ہونے سے قبل ذیشان علی نے پاکستان کا پرچم بلند کرکے کیمرے کو سلام پیش کیا، یہ لمحہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث تھا۔‘ انہوں نے ذیشان علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’پاکستان اور چین مل کر ان کی بحفاظت واپسی کا استقبال کریں گے۔‘
Just before boarding, he raised Pakistan’s flag high and saluted the camera for several long seconds... In those few quiet seconds, history was being written a Pakistani son stepping into space, wrapped in the pride of his people. Safe travels, Muhammad Zeeshan Ali. May your mission succeed, and may both Pakistan and China stand together to welcome you home. #Shenzhou24 #PakistanInSpace
— Anaabia zoib (@Anabiaa_Zoib) November 25, 2026
صارفہ مقدس فاروق اعوان نے پاک چین دوستی کو سراہتے ہوئے لکھا، ’پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جا پہنچی۔‘
پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شینزو 24 کامیابی سے چینی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا https://t.co/bkFzTg2VTq
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 25, 2026
ایک صارف خرم اقبال نے اپنے پیغام میں لکھا، ’پہلا پاکستانی چینیوں کے ہمراہ خلا میں چلا گیا، تاریخی لمحات، خلائی مشن کے پرواز کرتے ہی سپارکو اسلام آباد کا ہال نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔‘
پہلا پاکستانی چینیوں کے ہمراہ خلا میں چلا گیا، تاریخی لمحات، خلائی مشن کے پرواز کرتے ہی اسپارکو اسلام آباد کا ہال نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔!! https://t.co/IVgy21s5Jq
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 25, 2026
اس تاریخی موقع پر اسلام آباد میں بھی سپارکو کے ہیڈکوارٹرز میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں شرکا نے بڑی سکرین پر ذیشان علی کی خلائی پرواز براہِ راست دیکھی۔
ایک اور صارف اوسی خان نے چین کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ’چین کے عوام اور حکومت کا شکریہ، ہماری دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے۔‘












