Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برف سے خزانے کی تلاش تک، جبیل ہِلز فیسٹیول میں تفریح کے منفرد تجربات

یہ فیسٹیول پانچ مختلف تھیمز پر مبنی پہاڑیوں کے گرد پروگرام پیش کر رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جبيل ہلز فیسٹیول جو 12 دسمبر 2026 تک جاری رہے گا، جبيل انڈسٹریل سٹی میں عوام کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ فیسٹیول مملکت اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سے آنے والے رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے اس شہر کی بطور سیاحتی اور تفریحی مرکز حیثیت کو مضبوط کر رہا ہے۔
یہ فیسٹیول پانچ مختلف تھیمز پر مبنی پہاڑیوں کے گرد زبردست پروگرام پیش کر رہا ہے جن میں برف، شاعری، موسیقی، گلاب اور ایجادات شامل ہیں۔
فیسٹیول کی سرگرمیوں میں سنوپلے ایریا، واٹر شوز، ٹریژر ہنٹ، پائریٹس ایڈونچر، لائیو میوزیکل پرفارمنسز اور تمام عمر کے افراد کے لیے موزوں تعاملی تجربات شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی اور خریداری کے شعبوں میں بھی زبردست ہلچل دیکھی جا رہی ہے جہاں ریستورانوں، کیفے اور مارکیٹوں کی وسیع ورائٹی موجود ہے جو فیسٹیول میں حصہ لینے والے کاروباری اداروں کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔

 

شیئر: