Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ محمد آصف کی فرسٹ کلاس میں 400 وکٹیں

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں جیل کی سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپس آنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔محمد آصف نے قائداعظم ٹرافی کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے بازوں کے ناک میں دم کئے رکھا اور ثابت کیا ۔ محمد آصف نے اہم سنگ میل عبور کرنے پر ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا الحمد للہ! میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 400 وکٹیں پوری کر لی ہیں۔ آپ کی دعاوں کے بغیر یہ بالکل بھی ممکن نہیں تھا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ محمد آصف کے مداح یہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوش ہوئے اور مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سوالوں کی بوچھاڑ بھی کر دی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سب ہی شاید یہ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہو جائیں۔ اوئے ہیرو نامی ٹوئٹر صارف نے پوچھا آصف بھائی! کیا ہم پی ایس ایل3 میں آپ کو دیکھیں گے؟ امید ہے آپ دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

شیئر: