Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کے پرانے شہر میں پولیس نے 274 آوارہ گرد افراد کو پکڑ لیا

حیدرآباد…راتوں کو سڑکوں پرآوارہ گردی کرنیوالے نوجوانوں کیخلاف پراناشہر  کے بعض علاقوںمیں چلائی گئی مہم کے حصہ کے طورپر سائوتھ زون پولیس نے 274نوجوانوںکو حراست میں لے لیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ نوجوان سڑکوںپر جانے والے گاڑی سواروںکیلئے مشکلات پیداکر رہے تھے ۔ڈی سی پی سائوتھ زون وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں ان نوجوانوں کی ان کے والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کی گئی ۔اس موقع پر ستیہ نارائنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان نوجوانوں کو اس طرح کی حرکتوںکے اعادہ پر سخت کارروائی کا انتباہ دیاگیا۔انہوںنے کہاکہ یہ نوجوان سڑکوں سے گزرنے والوںکو ڈراتے اور دھمکاتے تھے۔ساتھ ہی چھوٹے چھوٹے گروپس بناکر اسٹریٹ فائٹنگ ،شراب پی کر ہنگامہ آرائی ، لائسنس کے بغیر موٹربائیکس لاپرواہی سے رات دیر گئے چلایابھی کرتے تھے۔اس تعلق سے پولیس کو ان کیخلاف کئی شکایات موصول ہوئیں جس پرگزشتہ رات دیر گئے پولیس کی 15ٹیموںنے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ان نوجوانوںکو حراست میں لیا ۔

شیئر: