روس سعودی عرب میں فیکٹری کیلئے پرعزم
ماسکو۔۔۔ روسی انوسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین کیرل ڈیمٹریف نے اعلان کیا ہے کہ رو س سعودی عرب میں پٹروکیمیکل فیکٹری قائم کرے گا۔ روس کی سیبر کمپنی اور سعودی آرمکو مل جل کر یہ منصوبہ نافذ کریں گے۔ یہ مملکت میں روس کی پہلی فیکٹری ہو گی۔ روسی کمپنیوں کا ایک بڑا وفد ریاض کا دورہ کرے گا۔