Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمپینزی کی شخصیت وقت کے ساتھ ابھرتی ہے

تنزانیہ....  سائنسدانوں نے جن میں مقامی اور غیر مقامی دونوں ہی ماہرین شامل ہیں چمپینزیوں کی طرز زندگی اور رویئے کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ دی ہے کہ انسان کی طرح چیمپینزیوں کی شخصیت بھی وقت کے ساتھ ابھرتی اور بڑھتی رہتی ہے۔ یہ عمل مختلف تبدیلیاں بھی پیدا کرتا ہے اور یہ سب باتیں چیمپینزیوں کا مطالعہ کرنے سے سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چمپینزیوں کا مزاج اور رویہ ایکبار کوئی شکل اختیار کرلے تو ایک طویل عرصے تک وہ اسی رویئے اور انداز کے اسیر رہتے ہیں۔ واضح ہو کہ چمپینزیوں کو انسان کا قریبی رشتہ دار کہا جاتا ہے او ربعض ماہرین حیاتیا ت اس حد تک یقین رکھتے ہیں کہ زمانہ قدیم میں جو 60سے 80لاکھ سال قبل کازمانہ کہا جاتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ سائنسدانوں نے  تنزانیہ کے جنگلات میں پائے جانے والے چمپینزیوں کی عادات و اطوار کا 40سالہ جائزہ لینے کے بعد مرتب کی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ انکی  عادات و اطوار میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں ہوتی رہیں۔
 
 
 
 

شیئر: