Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹھ کی تکلیف سے نجات کیلئے انجکشن تیار

 لندن.... انسان اپنی زندگی میں مختلف تکالیف سے دوچار ہوتا ہے اور سب سے زیادہ تکلیف جوڑوں کی ہوتی ہے جسکے لئے کسی جگہ کا تعین نہیں۔ یہی درد بڑھتے ہوئے ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتا ہے اور پھر پوری پیٹھ میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔ آ ج کے دور میں جب زیادہ تر لوگ طویل نشستوں کے عادی ہوچکے ہیں پیٹھ کی تکلیف بھی عام ہوتی جارہی ہے جس کے علاج کیلئے مختلف کیپسول اور دیگر اشیاءتیار کرلی گئی ہیں مگر سو فیصد اثر بہت کم چیزوں میں دیکھنے میں آ تا ہے۔ اب سائنسدانوں نے برسوں کی محنت اور تجربے کے بعد پیٹھ کی ہڈی اور ریڑھ میں تکلیف دور کرنے کیلئے ایک ایسا انجکشن تیار کرلیا ہے جو سب سے مختلف ہے۔ اسٹیم سیل کا بنا ہوا انجکشن 2سے 3سال تک درد سے نجات دیتا ہے۔ واضح ہو کہ امریکہ میں یہ بیماری تقریباً عام ہوتی جارہی ہے اور اعدادوشمار کے مطابق 2015 ءمیں اس بیماری سے 33ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ بعض اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بیماری کی روک تھام کیلئے اپنے ملک میں جلد ہی ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیں۔

شیئر: