Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ورثے کا فروغ اور تحفظ‘، قصیم ریجن میں فالکنری فیسٹیول کا آغاز

قصیم ریجن میں فالکنری فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جس کا انعقاد الاسیاح کمشنری کے شہزادہ فیصل بن مشعل فالکن گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قصیم ریجنل بلدیہ کے زیر اہتمام یہ فیسٹیول آٹھ دن تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول کی سرگرمیوں کا آغاز صبح سات بجے سے ہوگا جو رات 9 بجے تک جاری رہیں گی۔
فیسٹیول کا مقصد فالکن اور فالکنری کے حوالے سے مملکت کے ورثے کو فروغ دینا او اسے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
فیسیٹول کی سرگرمیوں میں فالکنری ڈسپلے اور مقابلے بھی شامل ہیں۔ وزیٹرز کو فالکنز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنے کے ساتھ  فالکنری کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ریجنل میونسپلٹی کی جانب سے فالکنری فیسٹیول میں اس شوق سے وابستہ افراد کو معاونت اور وزیٹرز کو اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔
فیسٹیول کے ذریعے ریجن میں سیاحت اور تفریح کو فروغ دینا بھی ہے۔

 

شیئر: