Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدروس الزبیدی کے خلاف تحقیقات، یمن کے پراسیکیوٹر جنرل نے کمیٹی تشکیل دے دی

یمن کی حکومت نے عیدروس الزبیدی کا کیس سنگین غداری کے الزام میں اٹارنی جنرل کو ریفر کر دیا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
یمن کے پراسکیوٹر جنرل نے جمعرات کے روز میجر جنرل عیدروس الزبیدی سے منسوب ’مبینہ اقدامات‘ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ کمیٹی عیدروس الزبیدی کے خلاف سنگین غداری، مسلح گروہ بنانے، فوجی افسران اور اہلکاروں کے قتل، جنوبی مسئلے کے استحصال، آئین کی خلاف ورزی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی کو قانون کے مطابق افراد کو طلب کرنے اور گرفتار کرنے، شواہد اکٹھے کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، جبکہ اسے تحقیقات جلد مکمل کرنے اور وقتاً فوقتاً رپورٹس پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
7 جنوری کو یمن سے فرار ہونے سے قبل، عیدوروس الزبیدی تحلیل کیے جانے والے جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ تھے اور اسی دوران یمن کی حکومت میں ایک اعلیٰ عہدہ بھی رکھتے تھے۔
اس کے بعد یمنی حکومت نے اپنی رکنیت سے فارغ کر دیا اور سنگین غداری کے الزام میں ان کا کیس اٹارنی جنرل کو ریفر کر دیا ہے۔

 

شیئر: