Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد : ہاکرز کے ذریعہ سلنڈروں سے گیس کی چوری

 لکھنؤ۔۔۔ الٰہ آباد میں گھروں میں پکوان گیس سلنڈر پہنچانے والے ہاکر صارفین کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ۔ کریلی اور پھر کوٹا پارچار میں ہوئے سلنڈر دھماکہ کے بعد بھی ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑرہا ، پہلے گیس چوری اور پھر اس کی وجہ سے لیک کرنے والے سلنڈر لوگوں کے گھروں میں پہنچانے کا کھیل کھلے عام جاری ہے ۔ گیس ایجنسی کنوینر ، سپلائی محکمہ اور تیل کمپنیوں کو اس کی پوری جانکاری ہے ، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ، جس کی وجہ سے خاموشی کے ساتھ موت کا کھیل جاری ہے ۔ واضح ہوکہ خلد آباد ، کریلی ، میرا پور ، اللہ پور ، راجہ پور ، بہرانا وغیرہ کے علاقوں میں گیس چوری کا کھیل سالوں سے چل رہاہے ، کمپنی سے سیل پیک سلنڈر مقامی ایجنسیوں تک تو پہنچتے ہیں ، لیکن ہاکروں کے ہاتھ میں آنے کے بعد انکے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع ہوجاتی ہے ۔ شاید ہی ایسا کوئی ہاکر ہو جو گیس چوری میں ملوث نہ ہو ۔ سدیا پور میدان ، اتر سوئیا ، کی کچھ تاریک گلیوں ، لیڈر پریس ، کریلی کااونچا نیچا پارک وغیرہ کے ہاکروں کے پرانے اڈے ہیں ، جہاں رفلنگ کرکے گیس چوری کی جارہی ہے ۔ 
 
 

شیئر: