Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلیم گیس کے غباروں کی مدد سے پرواز

لندن .... برطانیہ کے ایک جنونی نے جنوبی افریقہ میں ہیلیم گیس سے بھرے ہوئے 100غباروں کے ساتھ کرسی باندھ کر پرواز کی۔ وہ فضا میں1.5میل تک بلند ہوا اور16میل تک پرواز کے مزے لوٹتا رہا۔ مورگن کا تعلق برسٹول سے ہے۔ اس نے پہلے بھی بوٹسوانا میں اس طرح کے 3اسٹنٹ کئے ہیں۔ اسکا کہناتھا کہ میں نے اس قسم کے غباروں کے بارے میں ایک آرٹیکل پڑھا تھا جسکے بعد ہی مجھے غباروں سے پرواز کا شوق پیدا ہوا تاہم میں چاہتا تھا کہ اچھے موسم میں ہی پروازکی جائے کیونکہ غباروںکے پھٹنے کا خدشہ رہتا ہے۔ وہ تقریباً ڈھائی گھنٹے پرواز کرتا رہا ۔ یہاں تک کہ جوہانسبرگ ایئرپورٹ تک پہنچ گیا۔ اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کتنی بلندی پر جاکر یہ غبارے پھٹیں گے یا سورج کی تپش سے ان پر کوئی اثرات مرتب ہونگے؟

شیئر: