Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش میں شامل 100ہندوستانی دہشتگرد وطن واپس آنے لگے

نئی دہلی۔۔۔داعش میں شامل 100ہندوستانی دہشت گرد عراق و شام میں شکست کے بعد واپس ہند پہنچ رہے ہیں۔ 3 دہشتگردوں کی گرفتاری پر ہند میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے۔ ہندوستان کے سراغ رساں ادارے نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عراق و شام میں داعش دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے والے ہندوستانی شہری اس گروہ کی شکست کے بعد اب ہندوستان واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہندوستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کو مکمل چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ خفیہ ادارے نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ ہندوستان کے پولیس اہلکاروں نے بدھ کے روز داعش دہشتگرد گروہ میں شامل ہوئے ایسے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ترکی کے راستے واپس ہندوستان پہنچے تھے۔
 
 
 

شیئر: