Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کیخلا ف منظم اور مسلسل مظالم

ڈھاکہ۔۔۔اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ راکھین سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیامہاجرین کی رودادیں بتا رہی ہیں کہ ان کے خلاف جاری مظالم منظم اور مستقل ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق تفتیش کاروں کی جانب سے یہ بات بنگلہ دیش میں تعینات پہلے مشن میں کہی گئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل مرزوقی دارسمن کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راکھین میں میانمار کی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن میں روہنگیا افراد کی ہلاکتیں اعدادوشمار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مہاجرین کی وارداتوں میں یکسانیت ان کے خلاف جاری مظالم کے منظم اور مسلسل ہونے کی دلیل دے رہی ہیں۔
 
 
 

شیئر: