Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن میں 3 باز 11 لاکھ 90 ہزار ریال میں نیلام

منگولین باز جسامت اور منفرد رنگوں کی وجہ سے مشہور ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں جاری فالکنز اینڈ ہنٹنگ انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے تحت ہونے والی منگولین بازوں کی نیلامی میں تین شکاری باز 11 لاکھ 90 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔
ایس پی اے کے مطابق نیلامی میں پیش کیا جانے والا پہلا باز’حر‘  قسم کا تھا جس کی بولی کا آغاز ایک لاکھ ریال سے ہوا اور 6 لاکھ ریال میں فروخت کیا گیا۔ دوسرے باز کی بولی 3 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچی جبکہ تیسرا ’حرفرخ‘ 2 لاکھ 70 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔
سعودی باز اور شکاربین الاقوامی میلے کی جانب سے رواں برس بھی منگولین بازوں کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے، یہ باز شکاریوں میں خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
اس شعبے میں منگولیا سے لائے گئے مختلف اقسام کے باز پیش کیے جاتے ہیں، جن میں نمایاں منگولین ’حر‘ اپنے بڑے حجم، لمبے پروں اور غیرمعمولی قوتِ برداشت کے حوالے سے معروف ہیں۔
 علاوہ ازیں منگولین بازوں کے رنگوں میں بھی نمایاں تنوع پایا جاتا ہے، جو ہلکے رنگ سے لے کر گہرے بھورے رنگ تک ہوتے ہیں اور شکاریوں و شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
خیال رہے سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن 2026 کا انعقاد نیشنل سینٹر فار فالکنز کے زیر اہتمام 10 اکتوبر تک شمالی ریاض کے علاقے ملھم میں واقع ریاض ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس سینٹرمیں جاری ہے۔ نمائش میں باز کی تربیت، شکار، سفری مہمات  اور مختلف تفریحی وتجرباتی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔

شیئر: