زیڈ ٹی اے کے نئے اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
زیڈ ٹی ای کمپنی کی جانب سے نیا موبائل متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ڈیوائس سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق فون میں آکٹا کور پراسیسر ، 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 13 میگا پکسل بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ شوٹر دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 4870 ملی ایمپئر آورز کی ہو گی۔ فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کو 3 جی بی ، 4 جی بی اور 8 جی بی کے مختلف اسٹوریج آپشنز میں متعارف کرایا جائے گا۔اسمارٹ فون کو کالے ، گولڈ اور سلور رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ ڈیوائس کی قیمت اور لانچنگ کی تاریخ سے متعلق کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔