Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس سینٹ جرمین نیمار کے بغیر نیس کو0-3سے شکست دیدی

پیرس:فرانس میں کھیلی جا رہی فٹبال لیگ ون کے ایک میچ میں نیمار جونئیر کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے نیس فٹبال کلب کو 0-3سے ہرا دیا۔ اس میچ میں نیمار کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے ایڈنسن کیوانی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کلب کے سب سے مہنگے کھلاڑی نیمار جو نیئر کوپابندی کی وجہ سے میچ سے باہر بیٹھنا پڑا تھاتاہم ایڈنسن کیوانی نے2 گول کرتے ہوئے ان کی کمی محسوس نہیں ہو نے دی جبکہ ایک گول ڈینی ایلوس نے اسکور کیا۔نیمار ایک میچ کی معطلی کا شکار تھے اور اب اگلے میچ میں ٹیم کو پھر سے دستیاب ہونگے۔میچ کے دوسرے ہی منٹ میں ایڈنسن کیوانی نے اینجل ڈی ماریا کی فری کک پر گول پوسٹ کے قریب بہت نیچے ہیڈ کرتے ہوئے گیند کو گول کے جال میں پہنچا دیا۔اس کے بعد انہوں نے31ویں منٹ میں ایک خوبصورت پاس کو گول میں بدل دیا۔ یہ پاس بھی ڈی ماریا نے ہی انہیں دیا تھا۔میچ کا پہلا ہاف 0-2سے پی ایس جی کے حق میں ختم ہوا ۔ دوسرے ہاف میں ایڈنسن کیوانی نے ڈینی ایلوس کو پاس دے کر گول کا موقع فراہم کیا جس سے انہوں نے پورا فائدہ اٹھا کر برتری مزید مستحکم کردی ۔کھیل کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب ایڈنسن کیوانی اور نیس کے کھلاڑی ماریو بیلوٹیلی کے درمیان اچھی خاصی تکرار ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کے سامنے تن کر کھڑے ہو گئے تاہم دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاو کرادیا اورریفری کو وارننگ دینے کی نوبت پیش نہیں آئی۔
 
 
 
 
 

شیئر: