Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلتی ٹرین کے انجن میں آتشزدگی

حیدرآباد۔۔تکنیکی خرابی کے سبب مچھلی پٹنم سے حیدرآبادآنے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ مچھلی پٹنم سے یہ ٹرین گزشتہ شب روانہ ہوئی تھی کہ ضلع کرشنا کے اونگوٹور منڈل کے دوسہ پاڈو علاقہ کے قریب پہنچنے پر انجن میں اچانک آگ دیکھی گئی جس پر مسافر خوفزدہ ہوگئے ۔ ان مسافرین نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع افسروںکو دی جس کے بعد ٹرین کو گڈی واڑہ علاقہ کے قریب روک دیا گیا اور دستیاب پانی سے انجن کی آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی۔انجن کے پچھلے حصہ کی2 بوگیوں میں بھی آگ لگی ۔ ان بوگیوں کو ریلوے کے اعلیٰ افسروںنے احتیاطی طور پرخالی کروادیا۔بعد ازاں فائربریگیڈ کے اہل کارو ہاںپہنچے جنہوںنے فوری طورپر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ کے بعد وجئے واڑہ سے دوسرا انجن طلب کرتے ہوئے ریل کو حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔
 
 
 

شیئر: