Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوباما کو نوکری مل گئی، تنخواہ 17.25ڈالر یومیہ

  واشنگٹن.....سابق امریکی صدر باراک اوباما کو شکاگو میں مقدمات کا فیصلہ کرنے والی جیوری کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ سابق صدر کی نئی نوکری کے حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کوک کاﺅنٹی میں حاضر ہونگے۔ اوباما کو جیوری میں خدمات انجام دینے پر یومیہ 17.25ڈالر معاوضہ دیا جائیگا۔56سالہ باراک اوباما کو دیوانی اور فوجداری مقدمات میں معاونت کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر بل کلنٹن اورجارج بش بھی وائٹ ہاﺅس کو خیر باد کہنے کے بعد جیوری میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اوباما،ہارورڈ کے لاءاسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اور سینیٹر بننے سے قبل 12سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاءاسکول میں لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں جبکہ وہ شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ اوباما نے واضح کیا کہ وہ اپنی عوامی ذمہ داریوں کو بطور شہری اور کمیونٹی کے رہائشی کے طور پربہترین طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرینگے۔

شیئر: