Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقالے میں چوری کرنیوالے 3 سعودی گرفتار

مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ کی پولیس نے العیص کمشنری کے ایک بقالے میں چوری کرنے والے 3 مقامی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ وہ رات کے وقت سامان خریدنے کیلئے آئے تھے، دکاندار کو باتوں میں لگاکر سامان چوری کرکے لے گئے تھے۔ گرفتارشدگان کی عمریں 17 سے 28 برس کے درمیان ہیں۔ پولیس نے شکایت ملنے پر حلیے کو سامنے رکھ کر واردات کرنے والوں تک رسائی حاصل کرلی۔ 

شیئر: