Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا کے نئے اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری‎

نوکیا کے نئے اسمارت فون نوکیا 2 سے متعلق لیکس اور خبریں لمبے عرصے سے سامنے آ رہی ہیں اور اب فون سے متعلق بنیادی تفصیلات بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
 
اسمارٹ فون میں 4.70 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون میں اسنیپ ڈریگون 212 پراسیسر ،1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیے جانے کا امکان ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایپمیئر آورز کی ہو گی۔یہ ڈیوائس اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فون میں ڈوئل سم ، وائی فائے ، بلیو توتھ ، ایف ایم اور 4 جی سپورٹ بھی  دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی قیمت ممکنہ طور پر 99 ڈالر ہو گی اور اسے 31 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔
 

شیئر: