Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسیں

روس سے تعلق رکھنے والی جواں سال ماڈل چین میں کیٹ واک کے دوران چل بسیںکر گئیں۔ افسوسناک واقعہ شنگھائی میں منعقد ہونے والے فیشن شو کے دوران پیش آیا جب روسی ماڈل ولادا ڈزیوبا اسٹیج پر کیٹ واک کر رہی تھیں کہ اچانک چکرا کر گر گئی۔
خوبرو ماڈل کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دو دن تک کوما میں رہنے کے بعد آج جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ ان کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد روس میں واقع ا±ن کے آبائی گاو¿ں روانہ کردیا جائے گا۔
دوران علاج ان میں کرونک میننجائٹس کی تشخیص کا انکشاف ہوا ۔چین میں بہت سی روسی ماڈل کام کر رہی ہیں مگر ولادا ڈزیوبا کی حادثاتی موت نے چین میں کام کی نوعیت اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کے استحصال سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ماسکو نے ماڈل کی موت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 
سائبر ٹائمز کے مطابق اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی ماڈل کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی تھی۔ ان کی والدہ اوکسانا نے بتایا ہے کہ انکی بیٹی نے اسٹیج پر جانے سے پہلے انہیں کال کر کے خرابی طبیعت سے آگاہ کیا تھا ۔ انہوں نے ولادا کو میڈیکل انشورنس نہ ملنے کا بھی انکشاف کیا ۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ابتدائی شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مذکورہ ایجنسی سے معاہدے کے متعلق پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ماڈل کے والدین کو قانونی چارہ جوئی کے لیے چین آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
 

شیئر: