Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبـئی میں ڈولفن کو پیار کرنا مہنگا پڑگیا، لوگوں کی لعن طعن

 
دبئی ....  لندن میں جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے اہم کردار ڈیوڈ ولیم دبئی آکر ایک نئی مصیبت سے دوچار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  برطانیہ باصلاحیت ملکوں کا ملک ہے نامی پروگرام کے سلسلے میں دورے پر نکلے ہوئے ڈیوڈ ولیم نے یہاں ایک بڑے سوئمنگ پول میں موجود ڈولفن کو پیار کرتے ہوئے نہ صرف تصویر اتروائی بلکہ تصویر اتارنے والوں نے اسے نیٹ پر جاری بھی کردیا جس کے بعد سے وہ سخت مسائل سے دوچا ر ہوگئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جس نے بھی اس تصویر کو دیکھا ہے ان کی اکثریت نے اسے جانوروں کیساتھ بے رحمانہ سلوک کو فروغ دینے کی کوشش قرار دیا ہے اور ڈیوڈ کو لعن طعن کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پول میں بند  ڈولفن کو پیار کرنا کوئی بڑی بہادری کی بات نہیں۔ یہ ان جانوروں کو محدود اور مقید رکھنے کی کوشش کو سراہنے کے مترادف ہے جس کے لئے انہیں شرم کرنی چاہئے۔ یہ تصویر انسٹا گرام پر جاری ہوکر وائرل ہوگئی ہے۔ ڈیوڈ نے جو ٹی وی پروگرام بھی پیش کرتے ہیں اپنے خلاف ہونے والی  مخالفانہ  مہم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
 
 

شیئر: